ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے شاہینوں نے ٹی ٹونٹی ٹرافی پر نظریں جمالیں

ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے شاہینوں نے ٹی ٹونٹی ٹرافی پر نظریں جمالیں


ویلنگٹن(24نیوز)کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریزمیں بدترین شکست کے بعد شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیا بی کے سپنے آنکھوں میں سجالئے،نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم نے ویلنگٹن میں ڈٹ کر ٹریننگ کی۔
تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز میں کیویز کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہینوں کا اگلاامتحان ہوگا ،پہلے ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم نے بیسن ریزرو ویلنگٹن میں ڈٹ کر پریکٹس کی،پریکٹس سیشن میں باو¿لنگ اور بیٹنگ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔شعیب ملک کے ان فٹ ہوکر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد حارث سہیل کو بطور آل راو¿نڈر کے ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
اوپنر عمر امین نے پہلے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کم بیک کرے گی، ٹی ٹوئنٹی کا رزلٹ ون ڈے سے مختلف ہو گا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 15 ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ 7 سات مرتبہ فتح کیویز کے حصے آئی۔

ویڈیو دیکھیں