پشاور میں باچا خان کی تیسویں برسی کی تقریبات کا آغاز

پشاور میں باچا خان کی تیسویں برسی کی تقریبات کا آغاز


پشاور (24نیوز)خدائی خدمت گارتحریک کے بانی خان عبدالغفار خان (باچاخان) کی تیسویں برسی کی تقریبات کا آغاہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تقریبات میں پینٹنگ ایگزی بیشن اورنڈی کرافٹس سمیت مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں،باچاخان کی تیسویں برسی کی مناسبت سے تقریبات کاآغاز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پشاور میں ہوگیا، تقریب میں باچاخان کے فلسفہ حیات پر مبنی کتب کے اسٹالز اور پینٹنگزرکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہویے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ خدایی خدمت گار تحریک کے بانی باچاخان ہمیشہ عدم تشدد کے فلسفے پرعمل پیرا رہے۔جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
تقریب کے شرکاءنے باچاخان اور دیگر رہنماوں کے پینٹنگز میں دلچسپی لی اور اسے خوب سراہا،باچاخان کے حوالے سے یہ تقریبات اگلے سات دن تک جاری رہے گی جس کا مقصد نئی نسل کو باچاخان کے فلسفے سے روشناس کرانا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: