عمران خان اور شیخ رشید نے طاہرالقادری کیلئے نئی مصیبت کھڑی کر دی

عمران خان اور شیخ رشید نے طاہرالقادری کیلئے نئی مصیبت کھڑی کر دی


لاہور (24نیوز) عمران خان اور شیخ رشید نے طاہرالقادری کیلئے مصیبت کھڑی کر دی، مال روڈ جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے معاملے پر اتحادی ناراض ہوگئے۔ متحدہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں عمران خان اور شیخ رشید کی جانب پارلیمنٹ کے حوالے سے جو الفاظ استعمال کیئے گئے، اس کے اوپر طاہرالقادری کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایکشن کمیٹٰی کا اجلاس بلوایا جانا تھا اس میں تاخیر کی بنیادی وجہ بھی یہ ہی ہو رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کو خدشہ ہے کہ ناراضگی دور کیئے بغیر اجلاس بلوایا گیا تو اتحاد ٹوٹ نہ جائے،کیوں کہ پیپلز پارٹی نے تحریک میں شرکت کیلئے جمہوریت اور آئین کے اندر رہنے کی شرط عائد کی تھی،لیکن جلسے میں جو الفاظ استعمال کیئے گئے انہیں بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں