کاشتکاروں کو گنے کی کم قیمت دینے پر شوگر ملزکے خلاف کریک ڈاون

کاشتکاروں کو گنے کی کم قیمت دینے پر شوگر ملزکے خلاف کریک ڈاون


لاہور (24نیوز) وزیراعلی شہباز شریف کے حکم پر کاشتکاروں کو گنے کی پوری قیمت ادا نہ کرنے پر شوگر ملوں کے خلا ف کریک ڈاون شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اِن ایکشن کاشتکاروں کوگنے کی کم قیمت دینے پرشوگرملزکے خلا ف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، عبداللہ ،بابا فرید اور مکہ شوگرملز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ کاشتکاروں کو گنے کی پوری قیمت دینے کے لئے کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی، وزیراعلی کے عزیز کی شوگرمل کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، دو جنرل مینجر اورایک کین مینجر کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلئے گئے۔

ویڈیو دیکھیں: