ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو،وائرس سے مزید 2 زندگیوں کے چراغ گل


ملتان (24نیوز) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو ہوگیا، جان لیوا وائرس نے مزید دو زندگیوں کی چراغ گل کر دیئے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں انفلوئنزا کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی زیرعلاج مریضوں کی تعداد 24 ہوگئی جن میں سے 14 میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، گذشتہ روز 3 افراد موذی وائرس سے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی, ملتان کے ہسپتال میں 15 دسمبر سے اب تک 220 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا جبکہ ملتان رواں سیزن میں 114 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ ملتان کے ہسپتالوں سے 169 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔