رینجرز کا ڈی جی خان میں خفیہ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک


ڈی جی خان (24نیوز) پنجاب رینجرزنے خفیہ اطلاعات پر ڈی جی خان میں آپریشن کیا ،آ ئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کےاغوا اور قتل میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب  رینجرز  نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ و باردو برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔