شیخ رشید نے 28 جنوری سے قبل استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کردیا


اسلام آباد (24نیوز)  شیخ رشید نے 28 جنوری سے قبل استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کردیا ,  ان کا کہنا تھا کہ عوامی رابطہ کے بعد خطاب کریں گے، پھر دھوم دھام سے استعفیٰ دیں گے, ٹوئنٹی فور نیوز دو روز پہلے ہی خبر دے چکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوز کی سب سے پہلے رہنے کی روایت برقرار، شیخ رشید نے 24 نیوز کی خبر کی تصدیق کردی، شیخ رشید نے واضح طور پر بتادیا کہ وہ 28 جنوری سے پہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے وہ حلقوں میں عوام سے ملاقاتیں کریں گے، عوامی رابطہ کے بعد مشورہ سے تاریخی خطاب بھی ہو گا، رہی بات استعفے کی تو سج دھج کر بڑی شان سے دیں گے۔

ٹوئنٹی فور نیوز نے 19 جنوری کو خبر بریک کی تھی کہ شیخ رشید کا 28 جنوری سے پہلے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

شیخ رشید نہیں چاہتے کہ ان کے حلقہ میں کوئی ضمنی الیکشن ہو 28 جنوری کے بعد استعفیٰ دینے کی صورت میں امیدواروں کو عام انتخابات کا انتظار کرنا پڑے گا۔