مال روڈ جلسے میں تمام جماعتوں کےسیاسی مسخرے اکٹھے کئے گئے:شہباز شریف

مال روڈ جلسے میں تمام جماعتوں کےسیاسی مسخرے اکٹھے کئے گئے:شہباز شریف


لاہور(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب  نے باب پاکستان کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔  شہباز شریف نے کہا ہے کہ خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو انہیں کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ باب پاکستان تاریخی جگہ پربنایاجارہاہے۔ باب پاکستان تقسیم کےوقت ہجرت کرنیوالوں کی بھی یاددلاتاہے۔ اللہ تعالیٰ نےانعام کے طورپرہمیں یہ خطہ عطاکیا۔ ماضی کے گند کو صاف کر کے اب یہ عظیم الشان منصوبہ بنایاہے۔ باب پاکستان میں سوئمنگ پول سمیت کھیل کی دیگر سہولتیں بھی ہوں گی۔

شہباز شریف عمران خان پر برس پڑے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نےمیرےخلاف 27ارب روپےکابہتان لگایاتھا۔ میں نےعمران خان کونوٹس دیا،آج تک اس کاجواب نہیں آیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےکے پی کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاوعدہ کیا لیکن کے پی کے میں ایک واٹ کی بھی بجلی ہیدا نہیں کی گئی۔ وفاق نےپشاورمیٹروبس کیلئےفنڈزدیئےلیکن ایک اینٹ نہیں لگی۔کے پی کے میں انکی کارکردگی صفر برابر ہے۔ مال روڈ جلسے کے حوالے سے انھوں نے کہا  کہ مال روڈ احتجاج پر ناٹک کیا گیا۔ مال روڈ جلسے میں سیاسی مسخرے اکٹھے کئے گئے۔

وزیر اعظم بنا تو دیگر صوبوں میں خود منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔ لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے سے بھی پکڑ کر واپس لائیں گے۔عوام نےآئندہ الیکشن میں منتخب کیاتو کراچی اورپشاورکولاہوربنادیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نے بلایا ہے ابھی فیصلہ کرنا ہے خود جاؤں یا جواب لکھ کر بھیج دوں۔ جلد بتاؤں گا نیب کا اصل چہرہ کیا ہے۔ دھیلےکی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو قوم سےمعافی مانگ کرگھرچلاجاؤں گا۔وزیر اعظم بنا تو دیگر صوبوں میں خود منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔ لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے سے بھی پکڑ کر واپس لائیں گے۔

 پنڈال میں بیٹھےکارکنوں کی جانب سےآئی لویو،آئی لویو، کےنعرے لگائے گئے،جس پر انھوں نے کہا کہ میاں صاحب تو کہتے ہی ہیں، میں بھی کہہ دیتاہوں آئی لویو۔

تقریب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان، لارڈ میئر مبشر جاوید، ڈی سی سمیر احمد سید سمیت دیگر نے شرکت کی۔