کراچی: مدرسے کے قاری نے 10 سالہ حسین کی جان لے لی


کراچی (24 نیوز) کراچی میں استاد قاتل بن گیا، مدرسے کے قاری نے دس سالہ حسین کی جان لے لی۔ ادھر پولیس نے کارروائی کرکے مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ایک اور بچہ تعلیم کے نام پر تشدد کی نظر ہوگیا۔ بن قاسم عیدہ گوٹھ میں دس سالہ محمد حسین پر مدرسے کے معلم نے تشدد کیا، جس سے ننھے محمد حسین کی موت واقعے ہوئی۔ ادھر بچے کی ہلاکت نے نیا رخ اختیار کرلیا۔ مقتول حسین کے گھر والوں نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا معاملے پر کہنا ہے کہ حسین چند روز سے مدرسے نہیں جارہا تھا، صبح اہلخانہ نے بچے کو زبردستی مدرسے بھیجا۔ چھٹی کرنے پر قاری صاحب نے بچے کی پٹائی لگائی، جس سے محمد حسین زندگی کی بازی ہار گیا۔ بچے کی ہلاکت کی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے مدرسے کے معلم نظام الدین کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔