بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ


اسلام آباد (24 نیوز) بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 افراد کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

مکار دشمن بھارت کے جنگی جنون میں کمی نہ آئی، چار روز تک لگا تار کنٹرول لائن پر فائرنگ سے متعدد افراد شہید ہو گئے۔ ایک ررز قبل نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 افراد کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریب مکینوں کو بہت جلد بنکرز کی سہولت بھی دی جائے گی۔

بھارت سول آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔