نوازشریف جلسوں کے ذریعے نااہلی کافیصلہ تبدیل کروانا چاہتےہیں: عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جلسوں کے ذریعے نااہلی کا فیصلہ تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے امپائرز کے ساتھ میچ کھیلا ہے۔

چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شریف کو جسٹس قیوم جیسے جج چاہیں جو ان کی مرضی کے فیصلے لکھیں۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کوٹ کے فیصلے کے صدمے کی وجہ سے وہ اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کرنے لگے۔