پرویز رشید، چودھری نثار کے درمیان لفظی جنگ کی شدت سڑکوں پر آگئی


اسلام آباد (24 نیوز) ن لیگ کے دو بڑوں پرویز رشید اور چودھری نثار علی خان کے درمیان لفظی جنگ کی شدت سڑکوں پر آگئی۔

پرویز رشید کو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار پر تنقید مہنگی پڑ گئی، چودھری نثار کے حامی غصے میں آگئے اور احتجاج میں کچھ نیا کر دکھایا۔ سابق وزیر داخلہ کے حامیوں نے مظاہرے کے دوران پرویز رشید کی تصویر بھی نذر آتش کی اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

راولپنڈی میں مظاہرہ یونین کونسل ڈھوک منشی میں کیا گیا۔