قطر کے دو روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے

قطر کے دو روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، قطر کی سٹرکوں کو وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لئے قطر اور پاکستانی جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوروزہ پر قطر روانہ ہو ں گے،،وزیرخارجہ شاہ محمود اور دیگر وزرا بھی ہمراہ ہونگے،وزیراعظم عمران خان کےاستقبال کے لئے قطر اور پاکستانی جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔

وہ آج شام 4بجے دوحہ پہنچیں گے،پاکستان اور قطر کے مابین تجارتی پیمانے پر سرمایہ کاری اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے، قطر کی جانب سے پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی افرادی قوت کے معاملہ پر بات کریں گے،قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر کی جانب سے عمران خان اور ان کے وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا جائے گا، عمران خان اور قطری وزیراعظم کے درمیان وفود کی سطح پر اور ون ان ون ملاقاتیں ہوں گی، علاوہ ازیںایل این جی منصوبوں کے حوالے سے بات ہو گی۔

واضح رہے کہ قطر پہلے ہی پاکستان سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کر چکا ہے۔