پاکپتن کچہری میں تین افراد قتل

پاکپتن کچہری میں تین افراد قتل


لاہور( 24نیوز ) پاکپتن ضلع کچہری میں مخالفین کی وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کردی  جس کے نتیجہ میں وکیل کےمنشی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکپتن ضلع کچہری میں پیشی  پرآئے  ملزمان نے وکیل کے چیمبر میں اندھا فائرنگ  کردیکچہری میں بھگدڑمچ گئی،  فائرنگ کی زد میں آکر ابراہیم اور افراہیم سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق ہونیوالے ابراہیم اور افراہیم دونوں بھائی ہیں، دونوں بھائی قتل سمیت سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

پاکپتن پولیس کا کہناتھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالا تیسرا شخص وکیل کا کلرک تھا، جاں بحق ہونیوالے دونوں بھائیوں نے چند روز قبل عدالت سے عبوری ضمانتیں کروائیں تھیں، دونوں بھائی آج عبوری ضمانتوں پر پیشی کےلیے آئے تھے، جس ہی وہ بار چیمبر  پہنچے مخالفین نے ان پر فائرنگ  کردی  دونوں بھائی اور وکیل   کا کلرک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان واقعہ کے بعد مفررو ہو گئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER