غفلت کیوں برتی؟وزیر اعلیٰ سندھ ایکشن میں آگئے

غفلت کیوں برتی؟وزیر اعلیٰ سندھ ایکشن میں آگئے


کراچی( 24نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایکشن میں آگئے کراچی میں بارش کے بعد نکاسی آب کے معاملے پر وزیر اعلیٰ برہم ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کی نکاسی اور عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

رات بھر ہونے والی بارش کے بعد صبح شہر کی ابتر صورتحال کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کمشنر کراچی افتخار شالوانی پر برہم ہوگئے،وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے رات ہونے والی بارش سے انتظامیہ نے غفلت کیوں برتی، بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو شاید عوام کا کوئی احساس نہیں اختیارات کا رونا رونے والے بنیادی مسائل حل کرنے سے ہی غافل ہیں۔

انہوں نے وزیر بلدیات کو سڑکوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایات جاری کیں۔

جبکہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سڑکوں پرنکل کر بارش کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورمختلف ڈی ایم سیز کے ایم سیز اور واٹر بورڈ کے افسران سے فوری طور پر سڑکوں سے پانی نکالنے کی ہدایات دیں اور آئندہ 2 گھنٹے کے اندر اندر تمام علاقوں سے پانی صاف کرنے کے احکامات دیئے۔