جڑواں شہروں میں سوائن فلو کا حملہ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں سوائن فلو کا حملہ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد میں سوائن فلو کا وائرس بڑھنے سے سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی لاگو کی گئی اس وقت تک 11 مریض سوائن فلو کے ہسپتال میں داخل کیئے گئے،جن میں سے چار مریضوں میں سوائن فلو کی تشخیص ہو گئی۔

جڑواں شہروں میں سوائن فلو کا وائرس بڑھنے لگا، پمز میں اب تک گیارہ سوائن فلو کے مریض لائے گئے.جن میں سے اب تک چار مریضوں میں سوائن فلو کی تشخیص ہو چکی، پمز ہسپتال میں الرٹ جاری کر دیا گیا،ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کی وجہ سے ورثا پریشانی کا شکار ہیں ۔

پمز ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ سردیوں میں وائرس بڑھنے سے زکام اور بخار ہوتا ہے جس سے یہ مرض بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، سوائن فلو کا وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے،اس موسم میں احتیاط لازمی ہے ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرزکی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer