طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ، 12 اہلکار ہلاک

طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ، 12 اہلکار ہلاک


کابل (24 نیوز) طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں126 اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی انٹیلی جنس بیس کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی۔ 

تفصیلات کے  مطابقافغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس کی بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر فوج کے 12 اہلکاروں کی ہلاکت اور 30 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں تاہم بعد ازاں افغان حکام نے 126 اہلکار کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ طالبان نے افغان انٹیلی جنس کی اس بیس کو نشانہ بنایا جہاں پولیس اہلکاروں کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔  کار میں سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تاہم انہوں نے طالبان کے حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹیلی جنس بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer