وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد

وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد


اسلام آباد(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ آئندہ ایسی درخواست آئی توجرمانہ بھی کریں گے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی، شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 63 ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے کیا آپ نے دیکھا؟ اسلام کا پہلا اصول ہے کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے، درخواست مسترد کرتے ہیں، آئندہ ایسی درخواست آئی تو جرمانہ بھی کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer