"ساہیوال میں بے گناہ لوگوں کو قتل کر کے بدترین سفاکی کی گئی"



اسلام آباد(24نیوز) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں بدترین سفاکی کی گئی، بے گناہ لوگوں کواندھادھندفائرنگ کرکےقتل کیاگیا۔

 مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال واقعہ میں بدترین سفاکی کی گئی۔ ڈرائیور کو دہشتگرد بنا دیا جس کا بھائی ڈولفن فورس میں ہے، 3بچوں کے سامنے ظلم کی انتہاکردی گئی،وزیراعظم عمران خان کو24گھنٹےبعدٹویٹ کرنے کاخیال آیا، پوری قوم اشکبارہے،سانحہ کوسیاسی رنگ نہیں دیناچاہتے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں اس طرح کے واقعات پرسیاست کرتے رہے۔ پنجاب حکومت نے24گھنٹےمیں7قلابازیاں کھائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔