نریند ر مودی، کپل شرما سے خوش

نریند ر مودی، کپل شرما سے خوش


دہلی(24نیوز) نیشنل میوزیم آف انڈین سینما (این ایم آئی سی) کے افتتاح کے موقع پر دیگر بالی وڈ سلیبرٹیز کے ساتھ ساتھ کپل نے بھی نریندر مودی سے ملاقات کی اور اس کے فوری بعد ٹوئٹر پر اپنے وزیراعظم کی تعریف میں قصیدے پڑھ ڈالے۔

کپل نے لکھا کہ عزت مآب وزیراعظم صاحب سے مل کر اچھا لگا۔ ان کے خیالات سن کر بہترین محسوس ہوا ۔ معروف کامیڈین نے یہ بھی لکھا کہ مودی جی کی حسِ مزاح شاندار ہے جس کے جواب میں نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کی اور لکھا کہ جب کپل شرما کسی کی حسِ مزاح کی تعریف کریں تو یہ اُس شخص کے لیے خوشی کا مقام ہوتا ہے، میری کیفیت بھی اس سے کچھ مختلف نہیں۔ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے تعریف پر کپل شرما کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نیشنل میوزیم آف انڈین سینما کی افتتاحی تقریب میں آشا بھوسلے، عامر خان، اے آر رحمٰن اور پرینیتی چوپڑہ بھی موجود تھیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔