نواز شریف کو ہسپتال کیوں لے جایا جارہا ہے؟ مریم نواز شدید پریشان

نواز شریف کو ہسپتال کیوں لے جایا جارہا ہے؟ مریم نواز شدید پریشان


لاہور(24نیوز) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئی، جیل ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو کل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جانے کا امکان ہے۔

  مریم نواز نے ان اطلاعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علیل ہیں اور انہیں کل  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی لے جایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا نواز شریف کا 16 جنوری کو طبی معائنہ کیا گیا تھا، میڈیا کے ذریعے جو تفصیلات ہم تک پہنچی ہیں اس کے مطابق نواز شریف کو پی آئی سی لے جایا جا ریا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک میڈیکل بورڈ کی رپورٹ فراہم نہیں کی گئیں جبکہ ہم نے اس کے لیے جیل حکام اور وزارت داخلہ سے بھی رابطہ کیا ہے، نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی سابق وزیراعظم کی صحت کےحوالے سے رپورٹ نہ ملنے پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ جلد

ازجلد فراہم کی جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔