عثمان بزدار کے آخری دن؟ قریشی الیکشن لڑنے کیلئے تیار

عثمان بزدار کے آخری دن؟ قریشی الیکشن لڑنے کیلئے تیار


لاہور(24نیوز) پنجاب کی سیاست میں نیا بھونچال آنے کوہے، وزیرِخارجہ شاہ محمودقریشی نےصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کےلئےمشاورت شروع کردی۔

کیاپنجاب میں گورننس کا براحال عثمان بزدارکے گلے پڑنے والا ہے۔  کیا سانحہ ساہیوال اس تابوت میں آخری کیل ہے؟  کیاعمران خان اپنے سیاسی وسیم اکرم کی وائیڈز اورنوبالزسے تنگ آگئے ہیں اورکیا پنجاب میں ٹیم کا کپتان بدلنےوالا ہے؟

عام انتخابات سے پہلے شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے سب سے فیورٹ تھے، اوراب وہ ایک بارپھرپنجاب کی سیاست میں اہم کردارلینے کے مشن پرنکل پڑے ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے اپنے ووٹروں اوررہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کے جہانگیرترین سے اختلافات کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔  اسی لئے شاہ محمودگروپ کے بعض ایم پی اے اپنی نشست وزیرِخارجہ کیلئے چھوڑنے پربھی رضامند ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف مظہرعباس راں کی وفات سےخالی ہونے والی پی پی دوسواٹھارہ کی نشست بھی شاہ محمودکیلئے ایک آپشن ہے۔

پی ٹٰی آئی کےکپتان عمران خان نے شاہ محمودقریشی کے حق میں فیصلہ دیا توعثمان بزدارکوپویلین لوٹناپڑے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔