شاہین اور پروٹیز دوسرے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے

شاہین اور پروٹیز دوسرے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے


ڈربن ( 24 نیوز ) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ڈربن میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا، دوسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم پورٹ الیزبتھ سے ڈربن پہنچ گئی، جہاں قومی ٹیم نے بھرپورپریکٹس کی,  میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام چار بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھے جانے کا امکان ہےجبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ 

پورٹ الیزبتھ کی طرح ڈربن کا میدان بھی پاکستان کےلئے خوش قسمت رہا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اس مقام پر چھ میچز میں آمنےسامنےآچکی ہیں۔ جس میں قومی ٹیم نےچار میں فتح حاصل کی جبکہ دو میچز میزبان ٹیم کےنام رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer