پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری کے ذریعے زچگی کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری کے ذریعے زچگی کا کامیاب آپریشن


  کراچی ( 24 نیوز ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کے ذریعے زچگی کے پیچیدہ امراض کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ 

ملکی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کے ذریعے زچگی کا کامیاب آپریشن، یہ آپریشن کراچی کے سول ہسپتال میں ہوا جہاں ڈاکٹرز نے جدید روبوٹس کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ نسوانی بیماری کا شکار حاملہ خاتون کا کامیاب آپریشن کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں روبوٹس کی مدد سے پہلا کامیاب آپریشن ہے۔

سول اسپتال کراچی میں واقع ہے یہ آپریشن تھیٹر پاکستان کا واحد فعال روبوٹک تھیٹر ہے جہاں اب تک 400 سے زائد آپریشن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے روبوٹک سرجری کے ذریعے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے، انفیکشن کے خطرات کم ہوتے ہیں اور کم سے کم خون کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر اہم بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے بجٹ پر ہونے والے یہ آپریشن مریضوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer