ن لیگ کی غلطیوں کا ازالہ کس کو بھگتنا پڑے گا؟

ن لیگ کی غلطیوں کا ازالہ کس کو بھگتنا پڑے گا؟


اسلام آباد(24نیوز) ملکی معیشت پرغیرملکی ادائیگیوں کا بوجھ شدت اختیار کرگیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ملک کی معیشت میں کو سنبھالنا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرآگیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ مقررہ ہدف سے 2ارب ڈالراورتیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18ارب ڈالرتک پہنچ چکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

معاشی ماہرین کہتے ہیں اس سال معیشت کی شرح نمو مزید کم ہونے امکان ہے،ملک میں مہنگائی کا طوفان آسکتاہے ۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ آنے والی حکومت کے لئے خسارہ سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ ملک کودرپیش ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئےآنے والی حکومتوں کو آئی ایم ایف پرانحصار کرنا ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔