اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پرظلم کی انتہا

اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پرظلم کی انتہا


غزہ(24نیوز)  صیہونی قوتوں نے نہتے فلسطینیوں پرظلم کی تمام حدیں پھلانگ لیں۔ محصورپٹی غزہ پراسرائیلی فضائیہ کی بمباری اورفوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہیدہوگئے جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے متعدد حملے کیے جبکہ سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے افراد پر قابض فوج نے سیدھی گولیاں برسائیں۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفع اور غزہ میں گولیاں لگنے سے دونوجوان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ڈو مور کی رٹ بند نہ ہو سکی

آنسوگیس کی شیلنگ اورسیدھی گولیاں برسانےسے 120 افراد زخمی ہوئے۔مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ حماس کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer