چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید



ڈیرہ اسماعیل خان(24نیوز)ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر مبینہ خود کش حملے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق درابن چیک پوسٹ پرصبح 8 بجے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور4پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، لاشوں کو  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران خودکش بم دھماکا بھی ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار سمیت بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر کےمرکزی گیٹ پر ہوا۔ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق  دھماکا خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer