اداکارمحسن عباس حیدر کا اہلیہ پربدترین تشدد



لاہور ( 24نیوز ) اداکاراورڈے جے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نےلاہور کے تھانے ڈیفنس میں اپنے شوہر کے خلاف درخواست دے دی، اہلیہ فاطمہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تشدد کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار گلوکار اور ڈی جے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ محسن ایک اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہے اور وہ ان پر تشدد کرتا ہے ،جب وہ حاملہ تھیں تو تب بھی محسن نے ان پر تشدد کیا،مئی میں لاہور کے ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی اس وقت محسن کراچی میں اپنی گرل فرینڈ کے نازش کےساتھ تھا، بیٹے کی پیدائش کے دو روز کے بعد ہسپتال آیا اور بیٹے کو ٹھیک سے دیکھابھی نہیں اور سوشل میڈیا پر لگانے کے لیے تصاویر لے کر چلتا بنا۔

17 جولائی کو بیٹے کو لے کر محسن کے گھر گئی اور کہا کہ اپنے بیٹے کی ذمہ داری لیں، اس بات پر محسن نے مجھے پھر تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے بیٹے کے لئے کچھ کرنے سے انکار کردیا، خود پر ہوئے ظلم پر سمجھوتہ کرلیا تھا لیکن بیٹے کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کرسکتی ، فاطمہ سہیل کا کہنا تھاکہ بیٹے سے لاتعلقی کے بعد محسن کے خلاف تھانے میں درخواست دی اور بیٹے کو حق دلوانے کے لئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔