25سالہ لڑکی سے زیادتی کا ڈراپ سین سامنے آگیا

25سالہ لڑکی سے زیادتی کا ڈراپ سین سامنے آگیا


کراچی(24نیوز) علاقہ ڈی ایچ اے بدر کمرشل کے قریب 25  سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا معاملہ،واقعہ کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے بدر کمرشل کے قریب لڑکی پر تشدد اور زیادتی کی کوشش کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین سامنے آگیا, متاثرہ لڑکی کو جس نے نشہ آور گولیاں کھلائیں وہ سابقہ شوہر نکلا، پولیس کا کہناہے کہ ثمرین کے اہل خانہ نے ابتدائی بیان میں تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا تھا, لڑکی کو تشدد کانشانہ بنایا گیاجس پر وہ بے ہوش ہو گئیبیہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق ثمرین کا سابقہ شوہر اپنی کمسن بچی کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہتا تھا,اہل خانہ نے ثمرین کے سابقہ شوہر کے خلاف نشہ آور اشیاء زبردستی کھلانے کا مقدمہ درج کرانے کا کہا ہے , پولیس  کااس حوالے سے کہناتھا کہ اہل خانہ اگر رابطہ کریں گے تو مقدمہ درج کیا جائے گا, علاوہ ازیں ہسپتال حکام نے بھی واضح کردیا کہ لڑکی پر کوئی تشدد اور زیادتی نہیں کی گئی، لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا تھا اور اب ڈسچارج کردیا ہے۔