کیاایم ایس دھونی کا انٹرنیشنل کریئرختم ہوگیا؟

کیاایم ایس دھونی کا انٹرنیشنل کریئرختم ہوگیا؟


نئی دہلی(24 نیوز) کیا بھارتی کرکٹرایم ایس دھونی کا انٹرنیشنل کریئرختم ہوگیا؟ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ایم ایس دھونی کوٹیم میں شامل نہ کیاگیا۔

 بھارت کے سابق کپتان اورمایہ ناز کرکٹر ایم ایس دھونی کے کیرئیرپرسوالیہ نشان لگ گیا، ورلڈکپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد دھونی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔

دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔ دھونی کوکسی طرز کی کرکٹ کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کیاگیا۔ دھونی کو ٹیم میں شامل نہ کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھونی نے خود عدم دستیابی کا پیغام بھجوایا۔ ایم ایس دھونی نے خود عدم دستیابی کا پیغام بھجوایا یا ان کی چھٹی کردی گئی یہ بھی اب ایک سوالیہ نشان ہے۔