شریف فیملی کے چہروں کی مسکراہٹ بھی چھن گئی

شریف فیملی کے چہروں کی مسکراہٹ بھی چھن گئی


لندن(24نیوز) شریک حیات کی حالت پر نواز شریف کا دل نہایت دکھی،کہتے ہیں وہ جب سےآئے ہیں اہلیہ سےبات نہیں ہوسکی، کلثوم نواز کی تشویشاناک صورتحال سے نوازشریف ہی نہیں پوری شریف فیملی کے چہروں کی مسکراہٹ بھی چھن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نوازگزشتہ کئی دنوں سےکومےمیں ہیں۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بھی اپنی اہلیہ کی عیادت کےلیےلندن میں موجودہیں۔ شریک حیات کی تشویشناک حالت پرمیاں نوازشریف کچھ زیادہ ہی دل گرفتہ نظرآئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جب سےآئے ہیں اہلیہ سےبات نہیں ہوسکی۔وہ آئی سی یو میں جاتے ہیں اورکلثوم کودیکھ کرواپس آجاتے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:موت سے لڑتی کلثوم نواز کی زندگی کیلئے آرمی چیف کی دعا 

 دوسری جانب سابق وزیراعظم کےبیٹےحسین نوازبھی والدہ کی بیماری پردکھی نظرآئے۔ان کا کہنا تھا والدہ ابھی تک کومےمیں ہیں۔پتہ نہیں ہماری آوازسن سکتی ہیں کہ نہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوازکی حالت کئی روز سےبدستورتشویشناک ہے۔وہ لندن کےہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج ہیں جہاں انہیں وینٹی لیٹرپرمصنوعی تنفس فراہم کیاجارہا ہے۔ گھرکی بزرگ کی بیماری پرپریشان پوری شریف فیملی اس وقت لندن میں موجود ہے۔