بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ,جان لیوا گیم بنانے کی وجہ بھی بتا دی

بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ,جان لیوا گیم بنانے کی وجہ بھی بتا دی


ماسکو(24نیوز) بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ ماسکو میں گرفتار ، نکی تانیارونوف سے پولیس کی تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ ماسکو میں گرفتار کر لیا گیا۔ جان لیوا بلیو وہیل گیم بنا کر نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا قانون کی گرفت میں آگیا۔ روس میں پولیس نے کئی اموات کے ذمے دار ماسٹر مائنڈ 22سالہ نکی تانیارونوف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تا ہم اس نے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بالی وڈفلم اسٹارعرفان خان نےکینسرکےآگے ہتھیارڈال دیے 

  ملزم نےمؤقف اختیار کیا کہ اس نے ان لڑکیوں کی مدد کی ہے جو دنیا سے ناامید ہو چکی تھیں۔ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزم کو ایک سال پہلے گرفتار کیا گیا مگر گرفتاری اب ظاہر کی گئی ہے۔