الیکشن مہم 2018 میں شہباز شریف 6 زبانیں بولیں گے

الیکشن مہم 2018 میں شہباز شریف 6 زبانیں بولیں گے


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ٹوئٹر پر الیکشن مہم اب 6 مختلف علاقائی زبانوں میں، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 6 نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اجراء کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الیکشن مہم کا انوکھا انداز اپنا لیا۔ مسلم لیگ ن کی ٹوئٹر پر الیکشن مہم اب 6 مختلف علاقائی زبانوں میں کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 6 نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اجراء کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:شریف فیملی کے چہروں کی مسکراہٹ بھی چھن گئی 

 علاوہ ازیں شہبازشریف اب پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی، سرائیکی اور براہوی زبان میں بھی ٹویٹ کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علاقائی زبانوں میں ٹویٹ کا مقصد عوام میں جمہوریت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی لازمی دیکھیں: