شہباز شریف،حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی

شہباز شریف،حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی


لاہور(24نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز ،  مریم نواز،  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

شہباز شریف کے اثاثے

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے  کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ بینک اکائونٹس میں مجموعی طور پر1 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف  مری ہال روڈ پر1 کنال 9 مرلے کے گھر کی  جبکہ اسی مقام پر ایک بنگلہ نمبر 54 کے مالک ہیں، انہوں نے شیخوپورہ میں 88 کنال زمین والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی جب کہ لاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

شہباز شریف نے لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کیے۔

حمزہ شہبازکے اثاثے

حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس، 16 لاکھ 88 ہزار روپے کے پرائز بانڈ ظاہر کیے۔دستاویز کے مطابق حمزہ شہباز 155 کنال اراضی کے مالک ہیں اور 21 مختلف ملوں میں شئیر ہولڈر بھی ہیں ، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں دو بیویاں ظاہر کی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے اثاثے

خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ انہوں نے لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔دستاویزات کے مطابق سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16 کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے ظاہر کی، سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔ انکے بینک اکاؤنٹ میں 1 کروڑ 15 لاکھ روپے ہیں اور ان کے پاس 25 لاکھ روپے کا فرنیچر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے اثاثے سامنے آگئے

 انہوں نے 2015 میں 2 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ 2016 میں 2 کروڑ 99 لاکھ آمدن پر 39 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔اسی طرح 2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کے جمع کرائے جانے والے حلف نامے کے مطابق ان کی 2 بیویاں، 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito