نگران بن گئے حکمران

نگران بن گئے حکمران


اسلام آباد(24نیوز) نگران وزیراعظم ناصرالملک ہرصورت انتخابات بروقت اورشفاف کرانے کےلئے سرگرم، الیکشن کمیشن آفس کے دورے میں نگران وزیراعظم کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک الیکشن کمیشن آفس پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔ جہاں نگران وزیراعظم کو سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:الیکشن مہم 2018 میں شہباز شریف 6 زبانیں بولیں گے 

 نگراں وزیراعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے تیار ہے۔نگراں وزیراعظم نے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ نگراں وزیراعظم کی آمد پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی۔میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔ وزیراعظم ناصر الملک نے الیکشن کمیشن تک چند قدم کی مسافت کے لیے تیرا گاڑیوں کا شاہانہ پروٹوکول بھی استعمال کیا۔