محکمہ کھیل سندھ کا تماشے ختم کرنے کا فیصلہ

محکمہ کھیل سندھ کا تماشے ختم کرنے کا فیصلہ


کراچی(24نیوز) محکمہ کھیل سندھ نے متنازع ایسوسی ایشن کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ باہمی رضامندی سے معاملہ حل نہ ہواتو آرڈیننس کے ذریعہ فیصلہ ہوگا۔

 اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی ایسوسی ایشنز ہی اصل ایسوسی ایشنز ہیں۔ سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر کی ایسوسی ایشن کے اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی۔ڈاکٹر جنید نے کہا کہ الزامات کا سلسلہ رکنا چاہیئے۔ باہمی رضا مندی سے متنازعہ ایسوسی ایشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ مسئلہ حل نہ ہوا تو آرڈیننس آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلش ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا 

اس موقع اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ دیر آئد درست آئے۔ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی ایسوسی ایشن ہی اصل ہیںڈاکٹر جنید نے کہا کہ کے ایچ اے کامران اشرف گروپ کے صدر زبیر حبیب اجلاس میں آتے تو میں صدارت چھوڑدیتا۔اجلاس میں اصل اور متوازی ایسوسی ایشن کے نمائندوں بھی شریک تھے۔ وزیر کھیل نے کہا کہ آج تجاویز مانگیں اور درخواست کی ہے یقین ہے کہ 25 جولائی سے قبل مسئلہ حل ہوجائے گا۔

پڑھنا نہ بھولیں:ہالینڈ: ایف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا 

دوسری جانب فیفافٹ بال ورلڈکپ کی محبت میں شہرقائد کے بچے بھی گرفتار ہیں اور بڑی ٹیموں کےبڑے کھلاڑیوں کے دیوانے ہیں مگر ایک دن پاکستان کو بھی ورلڈ کپ کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔شہر قائد مین فٹ بال سے محبت اب صرف لیاری تک محدود نہیں۔  بلکہ ہر بچہ اب میسی اور رونالڈو بننا چاہتا ہے شہر کے پوش علاقے کلفٹن میں بھی کم عمر فٹ بال کے دیوانے لڑکے لڑکیا ں موجود ہیں جو فٹ بال کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور بڑے ہوکر فٹبالر بننا چاہتے ہیں مگر ابھی ان کی توجہ دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ دیکھنے پر مرکوز ہے۔پوری دنیا کی طرح فیفاورلڈ کپ کا بخار پاکستان میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور کیا بڑا کیا بچہ سب ہی اس میں مبتلا ہیں۔