کراچی میں گٹروں پر انوکھے ڈھکن



کراچی ( 24نیوز ) مرکزی شاہراہوں پر گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث صوفے رکھے جانے لگے،کوئی شہری غلطی سے بیٹھ نہ جائے، کیونکہ یہ صوفہ نہیں گٹر کا ڈھکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اکثر گٹر کے ڈھکن چوری ہوجاتے ہیں جو ضرورت مند ہیرونچی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور بلدیہ کومہینوں توفیق نہیں ہوتی کہ گٹر کا ڈھکن لگا دے۔

یہ بھی پڑھیں:چند قدم کی مسافت،13 گاڑیوں کا قافلہ،نگران وزیراعظم کا شاہانہ پروٹوکول 

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

  نتیجہ یہ نکلا کہ شہری اکثر گٹر میں گر کر انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہیں مگر شاید گٹروں پر انتظامیہ کسی طور توجہ دینے کو تیار نہیں۔ لہذا گٹروں پر صوفے رکھ دیے گئے ہیں۔