ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع کونسا ہے؟

ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع کونسا ہے؟


 لاہور(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اضلاع میں ووٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع لاہور ہے جبکہ سب کم ووٹر فاٹا کے ضلع ایف آر بنوں میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ہے۔سب سے کم ووٹرز فاٹا کے ضلع ایف آر بنوں میں جن کی تعداد 12 ہزار 446 ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب کے ضلع لاہور میں ہیں جن کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے

پنجاب میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 ہے۔سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ہے۔خیبرپختونخواہ میں کل ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 جبکہ بلوچستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا : زعیم قادری 

فاٹا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹر کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار957 ہیں اور پنجاب میں سب سے کم ووٹر ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار447 ہیں۔اعداد و شمار مطابق سندھ میں سب سے کم ووٹر ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار941 ہیں اور صوبے کے سب سے زیادہ ووٹر کراچی کے ضلع سینٹرل ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:شہباز شریف،حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی 

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹر پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں اور صوبے میں سب سےکم ووٹر کی تعداد طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے کم ووٹر بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں اور فاٹا میں سب سےزیادہ ووٹر باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito