موسم بدلا رُت گدرائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی

موسم بدلا رُت گدرائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی


اسلام آباد (24نیوز)  ملک کے بیشتر علاقوں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تیز ہوائوں سے خنکی بڑھ گئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بجلی بند ہونے سے سہانی رت کا مزا پھیکا پڑ گیا،محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات بھر گھتائیں خوب جھوم کر برسیں، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چک اور تیز ہوائوں سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی، خنکی بڑھ گئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے علاقوں میں شاہ کوٹ، نارووال، ملتان، گجرات، اوکاڑہ، بہاولنگر میں رات بھر خوب بادل برسے، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بجلی بند ہونے کئی علاقے رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

یہ خبر  بھی پڑھیں :  بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی تازہ معلومات سامنے آ گئیں

فیصل آبادمیں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں3، اوکاڑہ اور لیہ میں 2، شورکوٹ اور سرگودھا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقوں قلات، زیارت، ژوب، کوئٹہ، بارکھان، پنجگور اور دالبندین میں بارش نے رت رنگین بنا دی، خیبرپختونخوا میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔