تبدیلی کے دعویدار عمران خان کیلئے 50 تولے سونے کا تاج تیار


گوجرانوالہ (24نیوز) آج چئیرمین تحریک انصاف عمران خان گوجرانوالہ پہنچ رہے ہیں، ممبرسازی مہم کا افتتاح کریں گے،مختلف مقامات پرعمران خان کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے جہاں عمران خان کو 50 تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا.

تفصلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن آج گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں ممبرسازی مہم کے حتمی مرحلے کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے، عمران خان گوجرانوالہ کے دورے کا آغاز دوپہر دو بجےسے کریں گے، کپتان کوخوش آمدید کہنے کیلئے کھلاڑیوں نے شہر بھر میں استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:میرے خلاف بلیک لاء ڈکشنری کا سہارا لے کرفیصلہ لکھا گیا، نواز شریف
 
عمران خان کامونکی سے ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، کامونکی کے بعد ایمن آباد موڑ،چنددا قلعہ، شیخوپورہ موڑ سمیت مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔

اس موقع پر عمران خان کو 50تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیاجائے گا، سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔ سونے کا تاج اور چاندی کابلا ایم این اے میاں طارق کی جانب سے تیار کرایا گیا۔

دوسری جانب جہلم میں تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا جبکہ دفتر کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا جبکہ یہ دفتر تحریک انصاف کے رہنما چودھری فواد کا ہے، ایک لاکھ سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کیا گیا جس کی وجہ سے دفتر بند کر دیا گیا۔