معمول کا چیک اپ،پاکستان سے نہیں،پھر کہاں سے ؟شہباز شریف روانہ


لندن(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نجی دورے پرلندن پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہے،ادارے مل بیٹھ کرپاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے کام کریں.

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچنے پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرےسے دست و گریباں ہونےکا ماحول درست نہیں۔  پاکستان کو کسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہے۔ادارے مل بیٹھ کرپاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے کام کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ معمول کے چیک اپ کیلئے آیاہوں۔واضح رہے کہ ہیتھرو ٹرمینل تھری پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔