فیس بک کی نیندیں حرام،ایک ہی رات میں کھربوں روپے ڈوب گئے


اسلام آباد(24نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کوایک ہی رات میں 30 کھرب روپے کے نقصان اٹھانا پڑا، فیس بک پرایک تحقیقی کمپنی کو5 کروڑصارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج اینالیٹکس کو 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر دینے کے الزام کے باعث فیس بک کے حصص میں 6 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔فیس بک کے حصص کی قیمت 185.09 ڈالرز سے کم ہوکر 172 ڈالرز پر جاپہنچی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:گوگل نے معذور افراد کی مشکل آسان کردی 

 واضح رہے کہ حصص کی مالیت مزید گرنے کا بھی امکان ہے۔کیمبرج اینالیٹکس کمپنی نے امریکی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا۔فیس بک انتظامیہ کے خلاف عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔