پیپلزپارٹی نے ایک اورسیاسی شیرکاشکار کرلیا

پیپلزپارٹی نے ایک اورسیاسی شیرکاشکار کرلیا


کراچی(24نیوز) سندھ میں ن لیگ کے رکن اسمبلی ہمایوں محمدخان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ کرلیا،آج باضابطہ اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں محمدخان پارٹی پالیسیوں اور قیادت کی جانب سے مسلسل نظراندازکیے جانے پرناراض ہوگئے ۔ ن لیگ چھوڑنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 2مرتبہ پی ایس نواسی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے ہمایوں محمدخان کئی عشروں سے ن لیگ سے وابستہ رہے۔ وہ گزشتہ 1 سال سے پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ سینیٹ الیکشن میں بھی غیراعلانیہ جیالوں کی مدد کرتے رہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:میرے خلاف بلیک لاء ڈکشنری کا سہارا لے کرفیصلہ لکھا گیا : نواز شریف 

 واضح رہے کہ مفاہمت کے جادوگر اور شیروں کےشکاری سندھ میں فنکشنل لیگ کے 2 ایم کیوایم کے 2 اور ن لیگ کے 2 ارکان اسمبلی کا شکار کرچکے ہیں۔