الزامات کی بھرمار،حسین حقانی کے گرد گھیرا تنگ

الزامات کی بھرمار،حسین حقانی کے گرد گھیرا تنگ


کراچی(24نیوز)پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ وکیل مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس کی کاپی ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ مقدمہ پریڈی تھانے میں مملکت کے خلاف سازش کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ مقدمہ وکیل مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں داخل کیا گیا۔جبکہ مقدمہ نمبر 125/2018 کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سینیٹ اپوزیشن لیڈر انتخاب: آصف زرداری کی باتیں، گھاتیں اور ملاقاتیں 

 واضح رہے کہ حسین حقانی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکن سفیر رہے چکے ہیں۔علاوہ ازیں حسین حقانی میمو گیٹ کے مرکزی ملزم ہیں۔