امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اپیل کر دی

06:02 PM, 21 Mar, 2018

احمد علی کیف

واشنگٹن(24نیوز) ٹرمپ نے سعودی عرب سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا میں سرمایہ کاری کی درخواست کردی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ان دنوں امریکا کے انتہائی اہم دورے پر ہیں جو ان کا بطور سعودی ولی عہد پہلا دورہ ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں فوجی معاہدے، امریکا میں سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بہت دولت مند قوم ہے اور وہ ملازمتوں فوجی سازو سامان کی خرید کی صورت میں اپنی دولت کا کچھ حصہ امریکا کو دینے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال 200 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا ہے جس میں بڑے پیمانے پر فوجی سازو سامان کی خریداری شامل ہے۔

مزیدخبریں