اوکاڑہ میں رحمت  بنی زحمت، سولہ سالہ لڑکی جاں بحق


اوکاڑہ (24نیوز)  میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ سولہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ محکمہ ایکسائز نےپشاورمیں ٹرک سے60کلوگرام منشیات برآمد کرکے دوملزم گرفتارکرلئے۔ اٹک پولیس نے اشتہاری سمیت 7 ملزموں کو پکڑلیا۔

تفصیلات کے مطابق بارش نے جہاں جاتے جاتے گرمی کو بریک لگائی وہیں پر کئی جگہوں پر زحمت بھی بنی۔ اوکاڑہ میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی۔ جس سے 16 سالہ لڑکی صابراں بی بی دم توڑ گئی۔ گھرمیں کہرام برپا ہوگیا۔

اٹک پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے اشتہاری سمیت 7 ملزم دھرلئے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ اشتہاری نور زمان دہشت گردی سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

محکمہ ایکسائز نےپشاورکےکوہاٹ روڈپر کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے60 کلوگرام منشیات برآمد کرکےدوملزمان پکڑلئے۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شیر شاہ سوری روڈ پر پی ایس ایل میچ پر جواء کھیلتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 80 ہزار روپے 16 موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

اِدھرمظفرگڑھ میں جھنگ روڈ پرآئل ٹینکر بے قابو ہوکرسڑک سے اتر گیا۔ریسکیو ٹیموں نے علاقوں کو سیل کرکے امدادی کام شروع کردیا۔