اے این ایف کا ملک گیر آپریشن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرلیں

اے این ایف کا ملک گیر آپریشن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرلیں


اسلام آباد(24 نیوز) اےاین ایف نے 20 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 70 کروڑ78 لاکھ روپے مالیت کی499.957 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1 افغانی سمیت 26 ملزمان گرفتار جبکہ 6 گاڑیاں تحویل میں لے لیں گئیں۔  کاروائی کے دوران برآمد شدہ منشیات میں 345.4 کلو گرام چرس، 136.45 کلو گرام افیون، 11.17 کلو گرام ہیروئن، 2.905 کلو گرام میتھ ایمفٹامائن، 1.585 کلو گرام ایمفٹامائن 9900 زیناکس (نشہ آور گولیاں) اور 50 ایکسٹیسی (نشہ آور گولیاں) شامل ہیں۔ ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کاروائیاں ملک کے چاروں صوبوں میں عمل میں لائی گئیں۔