چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4ایرانی فوجی بازیاب کرالیے

چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4ایرانی فوجی بازیاب کرالیے


چاغی (24نیوز)چاغی کے علاقے اموری کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا،دہشتگرد ایرانی سے 4 فوجیوں کو اغوا کرکے پاکستان لا رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شگائی میں اموری کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیس کارروائی کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ پاک افغان بارڈر سے 3 سے 4 کلو میٹر دور ہوا۔

دہشتگرد مغوی ایرانی فوجیوں سمیت پاکستان داخلے کی کوشش کر رہے تھے، بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer