اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ،3فلسطینی نوجوان شہید کردیے

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ،3فلسطینی نوجوان شہید کردیے


بیت المقدس (24نیوز)اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس میں 16 سالہ عمر کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا جس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے 2 مزید فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا،وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ 16 سالہ نوجوان عمر کو گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جبکہ دیگر 2 نوجوان عمر کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

وسری جانب قابض اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عمر نامی نوجوان یہودیوں کو قتل کرنے والی ٹیم میں شامل تھا جو بارودی مواد کے ساتھ فرار ہوکر چھپ گیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer