ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ کی پہلی جھلک نمودار

 ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ کی پہلی جھلک نمودار


نیویارک(24نیوز)کامیڈی فلموں کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ کرائم فلم ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کوئنٹن ٹیرنٹینو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1960 کی دہائی میں ایک ہالی ووڈ اداکار کے گرد گھوم رہی ہے جس کے کرتب اور اداکاری اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار لیونارڈی کیپریو سمیت لیوک پیری، بریڈ پٹ، ڈیکوٹا فیننگ، ٹم روتھ، مارگٹ روبی اور کرٹ رسل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈیوڈ ہیمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم سونی پکچرز کے بینر تلے 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer